30 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:5
وارنز برادرز کی تھرلر فینٹیسی فلم "لوسٹ ریور"کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - مانٹریال......وارنز برادرز کی تھرلر سے بھرپور فینٹیسی فلم "لوسٹ ریور"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فینٹیسی کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ وارنر برادرز کی تھرلر سے بھرپور فلم لوسٹ ریور کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔مشہور کینیڈین اداکار ریان گوسلنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بچوں کو پالنے کیلئے خطرناک اور جان لیوا پیشہ اختیار کرلیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں کرسٹینا ہینڈرکس،لین ڈی سیزٹیکر،میٹ اسمتھ،سوائرس رونان،ایوا میڈس اور بین مینڈلسوہن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ریان گوسلنگ ہی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 10اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔