تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 مارچ 2015
وقت اشاعت: 22:37

بالی ووڈ فلم ساز وہدایتکار مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ کراچی پہنچ گئے

جیو نیوز - کراچی ........ بالی ووڈ کے نامور فلم ساز اورڈائرکٹر مہیش بھٹ اورپوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ کراچی ان کے لیے نیا شہر نہیں ہے، جب بھی محبتوں سے یاد کیا جاتا ہے وہ حاضر ہوجاتے ہیں۔مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹول میں شرکت کے لئے آئے ہیں، اس موقع پر پوجا بھٹ نے کہا کہ سنیما اور میوزک کی کوئی سرحد نہیں ہوتی،تاہم وہ اداکاری کے لئے نہیں طارق روڈ پر شاپنگ کرنے آتی ہیں۔کراچی کے شاپنگ سینٹرز میں شاپنگ کا اپنا مزہ ہے۔ مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ پاکستان میں تین روز قیام کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.