تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:44

اسٹیج کی رونق بڑھانے کیلئے مہیش اور پوجا بھٹ کی کراچی آمد

جیو نیوز - کراچی .......کراچی میں اسٹیج کی رونقیں بڑھانے کیلئے بالی وڈ فلمساز مہیش بھٹ اپنی صاحبزادی پوجا بھٹ کے ساتھ کراچی پہنچ گئے ۔ اسٹیج پلے" ڈیڈی " 3 دن تک جاری رہیگا۔ثقافتی پل سے پاک بھارت تعلقات میں دوریاں مٹانے کیلئے بالی وڈ فلمساز مہیش بھٹ نے اس بار فلم کے بجائے اسٹیج کا انتخاب کیا ہے۔نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے بین الاقوامی تھیٹر میں شامل یہ کھیل ہدایتکار فلمساز مہیش بھٹ کی25سال پرانی بالی وڈ ہٹ پر مبنی ہے جو انکی بیٹی اور اداکارہ پوجا بھٹ کی پہلی فلم بھی تھی۔ناپا کے انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں اپنی کلاسیک فلم ڈیڈی کےاسٹیج پریمیر میں شامل مہیش اور پوجا بھٹ کا حاضرین کی جانب سے پر جوش خیر مقدم کیا گیا جو اس کھیل کی 3 روزہ پیشکش کیلئے خاص طور پر بھارت سے کراچی آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.