تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:36

کراچی میں ناپا کا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول

جیو نیوز - کراچی..........بالی وڈ فلمساز مہیش بھٹ اپنے اسٹیج پلے ڈیڈی کے ساتھ کراچی میں موجود ہیں ۔ ان کے ہمراہ ان کی بیٹی پوجا بھٹ بھی ہیں۔ثقافتی پل سے پاک بھارت تعلقات میں دوریاں مٹانے کے لئے بالی ووڈ فلمساز مہیش بھٹ نے اس بار فلم کے بجائے سٹیج کا انتخاب کیا ہے۔ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے بین الاقوامی تھیٹر میں شامل یہ کھیل ہدایتکار فلمساز مہیش بھٹ کی پچیس سال پرانی بالی ووڈ ہٹ پر مبنی ہے جو ان کی بیٹی اور اداکارہ پوجا بھٹ کی پہلی فلم بھی تھی۔ ناپا کے انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں اپنی کلاسیک فلم ڈیڈی کےسٹیج پریمیر میں شامل مہیش اور پوجا بھٹ کا حاضرین کی جانب سے پر جوش خیر مقدم کیا گیا جو اس کھیل کی تین روزہ پیشکش کے لئے خاص طور پر بھارت سے کراچی آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.