31 مارچ 2015
وقت اشاعت: 21:16
بالی وڈ اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ کی کراچی آمد
جیو نیوز - کراچی.........بالی ووڈ اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ ان دنوں کراچی آئی ہوئی ہیں۔ان کے فلمی کیرئیر پر ایک نظرڈالتے ہیں۔ چوبیس فروری 1972 کو پیدا ہونے والی پوجا بھٹ نے 17 برس کی عمر میں فلم ڈیڈی سے اپنی کیرئیر کا آغاز کیا۔یہ فلم ان کے والد مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کی تھی۔1991 ان کے کیرئیر کا اہم سال تھا۔فلم دل ہے کہ مانتا نہیں میں پوجا کی اداکاری نے فلم بینوں کےدل موہ لئے۔اس فلم نے کئی اہم ایواڈزحاصل کئے۔فلم سڑک میں سنجے دت کے ہمراہ پوجا ایک منجھی ہوئی اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں۔اس فلم کے گانے بھی سپرہٹ ہوئے۔پریم دیوانے،جنم، پھر تیری کہانی یاد آئی میں بھی پوجا بھٹ نے جم کر اداکاری کی۔چاہت ،بارڈر اور کبھی نہ کبھی میں بھی پوجا کا فن ان کے مداحوں کو خوش کرگیا۔بطور پروڈیوسر انہوں نے 1998 میں فلم دشمن سے اپنا کیرئیر شروع کیا۔ فلم پاپ اور فلم جسم میں انہوں نے باکمال پروڈکشن پیش کی۔ 2003 میں وہ ڈائریکشن کے شعبے میں آگئیں۔فلم پاپ،دھوکااورکجرارے میں انہوں نے فلم سازی کی اس صنف میں خود کومنوایا۔