تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:20

پاکستان اور بھارت کو دوریاں ختم کرنا ہوں گی، مہیش بھٹ

جیو نیوز - کراچی.........بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو ایک ایک قدم آگے بڑھ کر دوریاں ختم کرنا ہوں گی۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم بول اور خدا کے لیے نے انہیں بہت متاثر کیا اور ان فلموں نے بھارت میں بھی تہلکہ مچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ بھارتی ہدایت کار یہاں آکر فلمیں نہیں بنا سکتے، جبکہ اس سے دونوں ممالک کو معاشی فائدہ ہوگا۔ بھارتی ہدایتکار پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ شائقین جلد انہیں بڑے پردے پر دیکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.