1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:15
ہالی وڈ فلم میڈ میکس فیوری روڈ 15 مئی کو ریلیز ہوگی
جیو نیوز - ہالی وڈ........ہالی وڈ فلم میڈ میکس فیوری روڈ 15مئی کو سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کی کہانی ایک ایسی دنیا کی ہے، جہاں لوگ موت سے لڑتے نظر آتے ہیں، ایسے میں میکس ٹیم کی ایک رکن خاتون نہ صرف کوشش کرتی ہے، بلکہ زندہ بھی رہتی ہے۔ یہ ماردھاڑ سے بھرپور ایکشن فلم 15مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔