تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 اپریل 2015
وقت اشاعت: 0:43

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن46برس کے ہوگئے

جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں شامل اداکار، ہدایتکار و فلمساز اجے دیوگن کل2اپریل کو46ویں سالگرہ منائیں گے۔2اپریل1969ء کوبھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہونے والے اجے دیوگن نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1991ءمیں فلم پھول اور کانٹے سے کیا۔جس کے بعد اجے دیوگن نے جگر،دل والے،ناجائز،دل جلے،زخم،دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ،رین کوٹ،یوا،،لجا،گنگا جل،اومکارہ،کمپنی،گولمال سیریز،ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی،راج نیتی ،سنگھم،بول بچن اور سن آف سردار جیسی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔فلمی دنیا میں بیحد نام کمانے والے اجے دیوگن 1999ء میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کاجول سے شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے جن سے ان کے دو بچے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.