تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:31

بچوں کے مقبول ادیب ہانز کرسچن اینڈرسن کی سال گرہ

جیو نیوز - کوپن ہیگن........آپ میں سے بہت سوں نے اپنے بچپن میں تھمبلینا، اسنو کوئن، اگلی ڈکلنگ اور لٹل مرمیڈ یعنی ننھی جل پری کی کہانیاں پڑھی ہوں گی، کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کہانیاں کس نے لکھیں؟ ہانز کرسچن اینڈرسن نے، جن کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن جانے والے ایک مجسمے کے ساتھ تصویر بنوانا نہیں بھولتے، یہ ہانز کرسچن اینڈرسن کا مجسمہ ہے، بچوں کا پسندیدہ مصنف، جس نے اگلی ڈکلنگ، تھمبلینا، لٹل مرمیڈ اور دی سنو کوین جیسی کہانیاں لکھیں، 2اپریل کو اس کی سالگرہ کا دن دنیا بھر میں بچوں کی کتابوں کے عالمی دن کی حیثیت سے منایا جاتا ہے۔ اینڈرسن اب صرف ڈنمارک کی ملکیت نہیں، اس کے مجسمے دنیا بھر میں موجود ہیں۔ چین کے شہر شنگھائی میں ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر مالیت کا ایک تھیم پارک صرف اینڈرسن کی زندگی اور کہانیوں پر بنایا گیا ہے۔ اس کی کہانیوں پر بے شمار فلمیں بن چکی ہیں۔ یہ کہانیاں بچوں کو سچائی اور ہمت کا سبق دیتی ہیں۔ خصوصاً اگلی ڈکلنگ کی کہانی، جس میں ایک بھدے بطخ کو آخر میں معلوم ہوتا ہے کہ وہ تو ایک خوب صورت سارس ہے۔ مرتے وقت اینڈرسن نے وصیت کی تھی کہ اس کے ماتمی جلوس میں بچوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔ سو اس کے لیے ماتمی دھن ایسی بنائی جائے جس پر بچے اپنے چھوٹے چھوٹے قدموں کے ساتھ آہستہ آہستہ چل سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.