تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 اپریل 2015
وقت اشاعت: 0:59

قومی لوک میلہ آج سے اسلام آباد میں سجے گا

جیو نیوز - اسلام آباد.........اسلام آباد میں قومی لوک میلہ آج سے شروع ہورہا ہے، جو 10روز جاری رہے گا۔ اس میلے میں پاکستان کے سارے ثقافتی رنگ سجنے کو ہیں۔ سارے پاکستان کے ثقافتی رنگ دیکھنے کو ملیں گے لوک میلے میں اور یہ میلہ سجنے جا رہا ہے، شہر ٕحسن و جمال اسلام آباد میں۔ اس میلے میں لوک فنکار اپنے فن کا جادو تو جگائیں گے ہی، ساتھ ہی دیکھنے کو ملے کی دیہی ثقافت بھی، شاپنگ کرنے کو دل مچلے تو ثقافتی ملبوسات اور روایتی دستکاریوں کے اسٹالز کا رخ کرلیں۔ لوک میلے میں ماضی کا حصہ بنتی دستکاریوں کا خصوصی پویلین بھی لگایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.