تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:48

فلم"انسیڈیس:چیپٹر 3"کا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک......ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سپر نیچرل ہارر تھرلر سریز انسیڈیس سلسلے کی نئی فلم"انسیڈیس:چیپٹر3"کا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار لی وہینل کی خوف و دہشت سے بھرپور یہ فلم انسیڈیس کا پریکوئل اور انسیڈیس چیپٹر ٹو کا سیکوئل ہے جس میں ڈرموٹ ملرونی،اسٹیفنی اسکاٹ،لن شائے،لی وہینل ،اسٹیو کالٹر،آنگس سیمپسن اور ایشٹن مویو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔جیسن بلم،اورن پیلی اور جیمز وین کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے ایک نادیدہ پُراسرار قوت مسلسل تنگ کررہی ہے اور اسکے گھر میں غیر معمولی واقعات رونما ہورہے ہیں۔خوف،دہشت اور سنسنی پھیلاتے مناظر سے بھرپور یہ فلم انسیڈیس چیپٹر تھری 29مئی کو سینما گھروں میں شائقین کو ڈرانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.