تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 اپریل 2015
وقت اشاعت: 4:36

تھرلر فلم دی گفٹ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - ہالی وڈ........سنسنی خیز کہانی پر مبنی امریکن تھرلر ڈرامہ فلم دی گفٹ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جوئل ایڈ جرٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے، جو نہایت خوش و خرم زندگی گزار رہے ہوتے ہیں، لیکن اچانک ناگہانی پریشانی میں مبتلا ہو کر ایک دوسرے پر اعتبار کھو بیٹھتے ہیں۔ فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جیسن بیٹ مین، ریبیکا ہال اور جوئل ایڈ جرٹن سمیت دیگر شامل ہیں۔ جیسن بلم اور ربیکا یلدہم کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 31جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.