4 اپریل 2015
وقت اشاعت: 20:59
ڈیٹیکٹو بخشی نے کرلی پہلے ہی دن قتل کی گتھی سلجھانے کی فیس 5 کروڑ وصول
جیو نیوز - ممبئی.......ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی نے اسکرین پر پہلے ہی دن قتل کی گتھی سلجھانے کی فیس پورے 5 کروڑ وصول کرلی۔پہلے تلاش، پھر لاش اور پھر قاتل کی تلاش۔ کلکتہ میں ہونے والے قتل کی گتھیاں سلجھانے کیلئے سشانت سنگھ راجپوت اس بار ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی کا کردار نبھا رہا ہے۔ بالی وڈ کے سب سے بڑے بینر یش راج فلمز کا یہ شاہکار۔ریلیز سے پہلے ہی اپنے سسپنس سے بھرپور ٹریلر کی وجہ سے دھوم مچا چکا ہے۔ جاسوسی فلموں کے دیوانے تو ابھی سے قاتل کے نام کے تکّے بھی لگانے لگے ہیں، لیکن قاتل کون ہوگا؟؟ یہ تو فلم کا اختتام دیکھنے کے بعد ہی پتا چلے گا۔