4 اپریل 2015
وقت اشاعت: 23:0
پاکستان فیشن ویک، پوجا بھٹ کی ریمپ پر واک
جیو نیوز - کراچی........روشنیوں کے شہر کراچی میں فیشن کی کہکشاں اتر آئی۔ فیشن پاکستان میں دلکش رنگوں کی چاندنی پھیلی تو پوجا بھٹ بھی خود کو روک نہ پائیں۔ ریمپ پر جلوے بکھیر کر شو کی رونقیں بڑھائیں۔ اسپرنگ سمر کے نئے ٹرینڈز کی عکاسی کرتے فیشن پاکستان ویک کے آخری دن کا آغاز مایہ ناز ڈیزاینر سونیا باٹلا کی کلیکشن منوڑا سے ہوا۔ روایت سے ہٹ کر ان تخلیقات کی انسپریشن کراچی اور اس کے موجودہ حالات ہیں۔ ملک بھر سے فیشن کے ٹیلینٹ کے اس بڑے اجتماع کے آخری دن کے پہلے سیشن میں لاہور کی نمائندگی زارا شاہ جہاں کی فلورل کلیکشن سے ہوئی۔ کل سات ریمپ شوز پر مبنی چوتھے دن کے لائن اپ میں کراچی سے دیپیک پروانی، رضوانہ اللہ اور دامن کے علاوہ شمائل انصاری کا نام بھی شامل ہے جن کی تخلیقات فیشن پاکستان ویک 2015ء کے آخری شو کی زنیت بنیں۔