6 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:47
لاہور: 10روزہ جشن بہاراں کی تقریبات اختتام پذیرہوگئیں
جیو نیوز - لاہور........ لاہور میں جاری 10روزہ جشن بہاراں کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ معروف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے ہر سو بہارکے رنگ بکھیر دیئے۔ گلشن راوی کی مون مارکیٹ گراونڈ میں جشن بہاراں کی 10روزہ تقریبات کے آخری روز صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں فلم، اسٹیج کے فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، تو رنگا رنگ تقریب میں چار چاند لگ گئے۔ جش بہاروں کے موقع پر بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی دلچسپی کے لیے خصوصی انتطامات بھی کئے گئے تھے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وزیراعلی شہباز شریف کے وژن کے مطابق صوبے کے عوام کو خوشیاں دینے کے لیے جشن بہاراں کے سلسلے میں 10روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں زندہ دلان لاہور نے بھرپور حصہ لیا۔ جشن بہاراں کی اختتامی تقریب میں خواتین اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔