تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:59

پشاور میں میگا یوتھ چیلنج، طلبہ نے آواز کا جادو جگایا

جیو نیوز - پشاور ......پشاور میں نوجوانوں کا میگا یوتھ چیلنج طلبا و طالبات کے بکھیرے گئے خوبصورت سروں کے ساتھ ختم ہوگیا۔دو روزہ میگا یوتھ چیلنج شروع ہوا تو خیبر پختونخوا کی لوک دھنوں پر۔طلبا و طالبات نے اپنی آواز کا جادو جگا کر ساتھیوں کو سروں کا چیلنج دیا۔تاہم ان کے مقابلے پر بھی کوئی عام لوگ نہیں، بلکہ پوری طرح تیار طلبا ہی تھے۔پشتو لوک موسیقی کی ملکہ زرسانگہ نے جب اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا تو طلبا بے ساختہ جھوم اٹھے۔ تاہم پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد شعیب نے بھی شرکاء کے جذبات کو گرما دیا۔خیبر پختونخوا کے محکمہ کھیل و ثقافت اور امور نوجوانان کے ڈائریکٹوریٹ کے اشتراک سے میگا یوتھ چیلنج سماعت کے راستے دل میں اترنے والے گیتوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.