تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:59

مشہور زمانہ فلم اسٹار وارز کی تمام فلمیں اب آن لائن دستیاب ہونگی

جیو نیوز - ہالی وڈ........مشہور زمانہ فلم اسٹار وارز سیریز کی تمام چھ فلمیں اب آن لائن بھی دستیاب ہوں گی۔ 10اپریل سے آئی ٹیونز، گوگل پلے اور ایمیزون سمیت دیگر آوٹ لٹس پر آن لائن دیکھی جا سکیں گی۔ دنیا بھر میں مشہور ہالی وڈ فلم سیریز اسٹار وارز کے کروڑوں مداح ہیں جن کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ سیریز کی تمام چھ فلمیں دس اپریل سے آن لائن بھی دیکھی جا سکیں گی۔ ان فلموں میں اسٹار وارز سیریز ۢۢکی پہلی اور تقریبا 40سال پرانی فلم Stars war a new hope سمیت تمام 6 فلمیں شامل ہیں۔ یہ فلمیں نہ صرف آن لائن دستیاب ہوں گی، بلکہ مداحوں کو ڈیجیٹل ایچ ڈی پر بیہائینڈ دی سین دلچسپ کہانیاں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔ مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم اسٹار وارز سیریز کی ساتویں فلم ’دی فورس اویکنز‘ رواں سال 18دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.