تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:15

عامر خان کے اپنی نئی فلم ’دنگل‘ کےلئے 21ہزار سے لڑکیوں کے آڈیشن

جیو نیوز - ممبئی.........مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آج کل اپنی ایک اور شاہکار فلم ’دنگل‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جس کے لئے وہ اب تک 21ہزار سے زائد لڑکیوں کے آڈیشن کرچکے ہیں۔ عامر خان اپنی ہر فلم کی طرح فلم ’دنگل‘ کو لے کر بھی بہت سنجیدہ ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فلم کے لیے انہیں ایسی لڑکیوں کی تلاش جو پہلے پرہ سیمیں پر جلوہ گر نہ ہوئی ہوں۔ اس سلسلے میں عامر خان فلم اپنی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ 21ہزار لڑکیوں کے آڈیشن لے چکے ہیں۔ کہاجارہا ہے کہ اس فلم میں انڈسٹری کی کوئی لڑکی نہیں لی جائے گی، تاہم اب تک فلم کی کاسٹ فائنل نہیں کی جاسکی۔ فلم ’دنگل‘ میں عامرخان ایک پہلوان کا کردار ادا کررہے ہیں، جو چار بیٹیوں کا باپ بھی ہے۔ عامر خان نے فلم کے لیے اپنا وزن بڑھا کر 90 کلو تک کرلیا ہے۔ ویسے بھی عامر خان کو فلم انڈسٹری میں ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں اور جب تک ان کو پرفیکٹ کاسٹ نہیں ملے گی، فلم کی شوٹنگ شروع نہیں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.