تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 14:44

اٹلی: جارج کلونی اور اہلیہ کو ستانے پر 6سو ڈالر جرمانہ ہوگا

جیو نیوز - روم .......اٹلی میں رہنے والے خبردار ہو جائیں،اگرہالی وڈ اداکارجارج کلونی اور ان کی اہلیہ ایمل کو پریشان کیا تو6 سو ڈالر جرمانہ ادا کرناپڑے گا۔ہالی وڈ اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ نے شمالی اٹلی کے میئر کو تحریری شکایت کی ہے کہ لوگ انکے جھیل کنارے واقع مکان میں آ کر تنگ کرتے ہیں ،شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے میئر نے نوٹس جاری کردیا ہے،جس میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت کلونی اور ان کی اہلیہ کے مکان کے ارد گرد نظر آنے والے شخص کو6 سو ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑیگا۔نوٹس میں کشتی رانوں کو کلونی کے مکان سے سو میٹر دور کشتی کھڑی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.