9 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:59
ممبئی میں فلم ’’مارگریٹا ود آ اسٹرا‘‘کی اسپیشل اسکریننگ
جیو نیوز - ممبئی.........ممبئی میں بالی ووڈ ڈرامہ فلم Margarita with a Straw کی اسپیشل اسکریننگ ہوئی۔ عامر خان ،راج کمار ہیرانی،شردھا کپور،شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے خصوصی طور پر شرکت کی، تقریب کی میزبانی عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ نے کی۔ ،فلم کی کہانی یونی ورسٹی کی معذور طالبہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کا بیڑا اٹھاتی ہے اور اپنی والدہ کے ساتھ نیویارک کا سفر کرتی ہے۔ فلم کا مرکزی کردار اداکارہ کالکی کوچن نے ادا کیا ہے۔ عامر خان نے فلم کو اپنی نوعیت کی منفرد فلم قرار دیا۔