9 اپریل 2015
وقت اشاعت: 18:35
پشاور میں فنون لطیفہ کے طالب علموں کی جانب سے نمائش
جیو نیوز - پشاور.........پشاور میں فنون لطیفہ کے طالب علموں نے نمائش کا اہتمام کیا جس میں نہ صرف مصوری کے فن پاروں کے ذریعے امن کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی بلکہ نمائش میں ہاتھ سے تیار کردہ کپڑوں کے ڈیزائنز اور آرائشی سامان بھی پیش کئے گئے ۔ یہ پشاوریونیورسٹی میں یوتھ ڈیویلپمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والے نمائش کے مناظر ہیں۔ نمائش میں طلبہ و طالبات نے رنگوں کے امتزاج اور بہترین استعمال کے ذریعے معاشرے کو امن کا پیغام دینے کی کوشش کی اور سانحہ آرمی پبلک اسکول کی بھی خوب صورت انداز میں منظر کشی کی۔