تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:31

گرمیاں آتے ہی لان کے نت نئے ڈیزائن مارکیٹ میں آگئے

جیو نیوز - کراچی.........گرمیاں آتے ہی مارکیٹ میں لان کے نت نئے ڈیزائن کا انتخاب خواتین کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں۔ کہیں پرنٹ اچھا ہے تو قیمت زیادہ تو کہیں پرنٹ من پسند نہیں تو قیمت مناسب، خواتین کریں تو کریں کیا۔ گرمی آتے ہی جہاں پنکھے اور اے سی چل پڑے اور بجلی کا رونا رونے لگے، وہیں خواتین کو لان کے نئے جوڑوں کی فکر نے ستانا شروع کردیا ہے۔ جگہ جگہ لگے بل بورڈز، ٹی وی اور اخبارات میں اشتہارات نے یہ فکر اور بھی بڑھا دی ہے۔ تیز چلچلاتی دھوپ میں ہلکے اور خوشنما رنگ کے لان کے سوٹ خوب بھاتے ہیں۔ بڑے بڑے برانڈز کی مہنگی مہنگی قومی و بین الاقوامی ماڈلز جب خوب صورت دیدہ زیب لان کے سوٹ پہنے ریمپ پر واک کرتی ہیں تودل چاہتا ہے، بس یہ سوٹ تو فورہی لے لو، لیکن جب جیب ٹٹولیں تو عام سے لان کے سوٹ ہی لینے میں عافیت نظر آتی ہے۔ مشہور برانڈ کے سوٹ ہزاروں روپے میں دستیاب ہے، جو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کے بس کی بات نہیں۔ گرمی کے موسم میں نت نئے ڈیزائن اور رنگوں سے سجے لان کے پرنٹ آنکھوں کو بھی خوب بھاتے ہیں اور گرمی کی شدت کو بھی کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.