10 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:31
ملیکہ شراوت کو دعوت خاص، پیرس میںمودی کا خطاب سنیں گی
جیو نیوز - ممئی.......بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑائی میں ہے۔انہیں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے پیرس مدعو کیاہے۔ملیکہ شراوت کی کوئی فلم نہیں چل رہی لیکن ڈپلومیسی اور پبلک ریلیشنگ خوب چل رہی ہے،اسی لیے انہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر سننے کیلیے یونیسکو نے پیرس مدعو کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دعوت نامے کا عکس پوسٹ کرتے ہوئے ملیکہ کا کہنا ہے کہ وہ مودی کی تقریر سننے کوبےتاب ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مودی کی دیوانی ملیکہ آج یونیسکو ہاؤس پیرس میں صرف ان کا خطاب سن پاتی ہیں یا ڈپلومسی کی چال چل کران سے ملاقات بھی کرپاتی ہیں۔