تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اپریل 2015
وقت اشاعت: 0:23

لاہور: رنگا رنگ آٹو شو میں جدید اور نایاب گاڑیاں

جیو نیوز - لاہور.........لاہور میں اسپورٹس کاروں اور موٹر بائکس کے شوقین افراد کے لیے آٹوشو کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انواع و اقسام کی گاڑیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ ایونٹ کا اہتمام پنجاب حکومت اور اسپورٹس بورڈ نے کیا، جس میں ناصرف جدید ماڈلز، بلکہ نایاب گاڑیاں بھی آٹو شو کا حصہ بنیں۔ بچے بڑے سبھی اس منفرد آٹو شو سے لطف اٹھاتے رہے، ننھی منی ریموٹ کنٹرول گاڑیاں بھی دیکھنے کو ملیں۔ شرکا نے موٹر اسپورٹس آٹو شو کے انعقاد کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت تعاون کرے تو نوجوان موٹر سپورٹس کے شعبے میں نام پیدا کرسکتے ہیں۔ آٹو شو میں رکھی ہیوی بائیکس بھی شرکا کو بہت بھائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.