تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:33

ہالی وڈ :ایکشن فلم "آنٹ مین"کا نیا ٹیزر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ .......ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن ایکشن فلم "آنٹ مین"کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ہدایت کار پیٹون ریڈ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی Hank Pymنامی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گِرد گھوم رہی ہے جوایسا مادہ تیار کرتا ہے جسکے استعمال کے بعد نہایت آسانی سے جسمانی حجم میں تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے ۔ اسی مادے کی بدولت غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک آنٹ مین دشمنوں سے مقابلے کیلئے میدان میں آتا ہے اور ایک ایک کرتے ہوئے اپنے تمام دشمنوں کو کچل ڈالتا ہے۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فکشنل کامک بک سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارپال روڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل ڈوگلس، جورڈی مولا، مائیکل پینا، وڈ ہیرس، ہیلے ایٹ ویل اورجوڈی گریئر شامل ہیں۔مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی ماردھاڑ سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس سائنس فکشن تھرل فلم کو والٹ دزنی اسٹودیوز اور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 17جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.