13 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:49
نازیبا اشارے پر بھارتی گلوکار میکا سنگھ کا میٹر گھوم گیا
جیو نیوز - ممبئی.......بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے دہلی میں ایک کانسرٹ کے دوران ڈاکٹر کو تھپڑ جڑدیا ۔ ایسا کیوں ہوا؟؟ ڈاکٹر نے ایساکیا کیا، کہ میکا سنگھ غصے پر قابو نہ رکھ سکے، آئیے آپ کو دکھاتے ہیں۔میکا سنگھ کا کسی اسکینڈل میں پھنسنا کوئی نئی بات نہیں، کیونکہ وہ اکثر کسی نے کسی تنازع کا شکار رہتے ہیں۔میکا سنگھ کہتے ہیں دہلی میں ڈاکٹرز کے ایک پروگرام میں انہیں گانے کیلئے بلایا گیاتھا،جہاں ایک شخص نے ان کی جانب نازیبا اشارے کئے جس پر وہ غصے میں ایساکرگئے۔ دوسری جانب تقریب کے منتظمین کاکہناہےکہ میکاسنگھ نےڈاکٹر کو اسٹیج پر آکرڈانس کرنے کاکہا منع کرنے پر باؤنسرز کے ذریعے اسٹیج پر بلوایا اور تھپڑ جڑدیا۔ ڈاکٹر نے میکاسنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرادیاہے۔