تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:59

سائنس فکشن فلم" پِکسلز"کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.....کامیڈی فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ مزاح اور ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی 3Dسائنس فکشن فلم پکسلز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کرس کولمبس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980میں جاری ہونے والے ویڈ یو گیمز کے ایسے خطرناک کرداروں کے گرد گھو متی ہے جو نیو یارک شہر کا گھیراؤ کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دیتے ہیں۔ فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈ اداکارایڈم سینڈلرسمیت کیون جیمز،جوش گیڈ، ایشلے بینسن، جین کروکسن اورمشیل مونا گھن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ایڈم سینڈلر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت 24جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.