15 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:59
فلم ’’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘‘ کا پہلا ٹریلرجاری
جیو نیوز - ممبئی..........بالی ووڈ کی تنو ایک بار پھر آ رہی ہے سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے ، ’’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘‘ کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔ بالی ووڈ کی رومینٹک کامیڈی فلم ’’تنو ویڈز منو ریٹرن‘‘ کی خاص بات اس میں اداکارہ کنگنا رناوت کا ڈبل رول ہے۔ فلم میں منو کا کردار تھری ایڈیٹس سے شہرت پانےوالےMadhavan ادا کررہے ہیں۔ 2011کی سپر ہٹ فلم کے سیکوئل میں کون سی نئی مستیاں اور شرارتیں ہوں گی ،یہ دیکھنے کیلئے کرنا ہوگا22مئی تک کا انتظار۔