17 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:49
لاہور: میوزک کنسرٹ کی تقریب میں اطالوی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس
جیو نیوز - لاہور.........لاہور میں میوزک کنسرٹ کی رنگا رنگ تقریب سجائی گئی۔ جس میں اطالوی فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔ شائقین نے مشرقی اور مغربی موسیقی کو خوب انجوائے کیا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں سجی شامِ موسیقی کے مہمان خصوصی تھے اطالوی سفیر۔ کنسرٹ کا آغاز پاکستانی فنکار سعد کی پرفارمنس سے ہوا۔ نوجوان گلوکار نے مشرقی سازوں کی سنگیت میں راگ رام کلی کا خیال اور خواجہ غلام فرید کی کافی پیش کی۔ پاکستان میں مقیم اٹلی کے شہریوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔