17 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:32
ساتویں اسٹار وارز فلم’’دی فورس اویکنز‘‘کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس.......اسٹار وارز سیریز کی ساتویں فلم’’دی فورس اویکنز‘‘کا نیا ٹریلر جاری ہونے کے بعد مداح مزید پر جوش ہیں۔ لاس اینجلس میں مداح فلم سازوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ نئی فلم’’دی فورس اویکنز‘‘ کا نیا ٹریلر اسٹار وارز سیریز کی سالانہ سیلیبریشن کی جھکیوں پر مبنی ہے۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں کنونشن کے موقع پر ہزاروں مداح امنڈ آئے۔ کسی نے فلم کے کرداروں کا روپ دھارا تو کوئی اسٹار وارز کے کاسٹومیز میں ڈھل گیا۔ اس موقع پر پرستاروں کو اسٹار وارز کے نئے اور پرانے کرداروں کو دیکھنے کے ساتھ پرانی یادوں کو بھی تازہ کرنے کا موقع ملا۔ 30سال بعد اسٹار وارز کی نئی فلم ’’دی فورس اویکنز‘‘ کا مداح بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال 18دسمبر کو ریلیز ہو گی۔