تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:0

لاہور میں چار روزہ فیشن ویک، مشرقی اور مغربی پہناوے

جیو نیوز - لاہور........لاہور میں پاکستان فیشن ڈیزائنر زکونسل کے زیر اہتمام چار روزہ فیشن ویک شروع ہو گیا، پہلے روز ماڈلز نے مشرقی اور مغربی پہناوے زیب تن کر کے ریمپ پر اپنے حسن کے جلوے بکھیرے۔ایکسپو سنٹر میں ہونے والے فیشن ویک کے پہلے روز چھ ڈریس ڈیزائنرز نے اپنے تیار کردہ ملبوسات نمائش کے لئے پیش کیے ۔ویسٹرن کولیکشن پر مبنی میکسی ، منی سکرٹس اور لانگ شرٹس کے ساتھ جب ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو شو میں شریک افراد نے خوب داد دی ۔ہلکے اور شوخ رنگوں پر مبنی خواتین کی کولیکشن کے ساتھ، مشرقی عروسی ملبوسات کے انداز بھی سب کے من کو بھائے ۔فیشن ویک میں نئے ڈیزائنرزکو اپنی صلا حتیوں کے جوہر دکھانے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا جسے شائقین نے خوب سراہا ۔ فیشن ویک میں جہاں نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات بدلتے فیشن کا پتہ دیتے رہے ، وہیں دلکش جیولری بھی خواتین کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔رنگارنگ فیشن ویک آئندہ تین روز تک لاہور میں اپنی رعنائیاں بکھیرتا رہے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.