20 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:20
فیورس7 اس ہفتے بھی باکس آفس کی ریس جیت گئی
جیو نیوز - ہالی وڈ........فیورس7 اس ہفتے بھی باکس آفس ریس میں سب سے آگے رہی اور اس ہفتے مزید 2کروڑ 90لاکھ ڈالر سمیٹ لیے۔ فلم دنیا بھر میں اب تک 1ارب ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ تیز رفتار کاروں اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور ’فیورس7‘ اس ہفتے بھی سب سے آگے رہی۔ فلم دنیا بھر میں اب تک 1ارب ڈالر کما چکی ہے، ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’پال بلارٹ مال کوپ2‘ اس ہفتے 2کروڑ 40لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے، فلم کی کہانی پال بلارٹ نامی ایک ایسے فربہ سیکیورٹی گارڈ کے گِرد گھوم رہی ہے جولاس ویگاس کے ایک مال میں تعینات ہوتا ہے۔ 1کروڑ 60لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ ہارر اور ایکشن سے بھروپور فلم ’ان فرینڈڈ‘ تیسرے نمبر رہی ہے۔