تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:20

بالی وڈ اسٹارہریتھک روشن دھوم مچانے کے لئے تیار.......

جیو نیوز - ممبئی.......بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھاتے ہوئے ان گنت کامیابیاں سمیٹنے والے اداکار ہریتھک روشن اب ہالی وڈ میں بھی انٹری دینے والے ہیں۔جی ہاں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ہریتھک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رواں برس ایک ہالی وڈ فلم میں اپنی اداکاری کا جادو دکھاتے نظر آئیں گے لیکن انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔ ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی انہیں ہالی وڈ فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی مگر انہوں نے نجی مصروفیات کے باعث انکار کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.