تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اپریل 2015
وقت اشاعت: 12:35

لاہور: فیشن ویک کا تیسرا روز، مشرق و مغرب کا حسین امتزاج

جیو نیوز - لاہور ....لاہور میں 4 روزہ فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ تیسرے روز نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات بدلتے فیشن کا پتہ دیتے رہے ۔جگمگاتے، رنگ برنگے پیرہن اور چاند چہروں کے جلوئوں سے بھرپور مناظر ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری فیشن ویک کے دوران دیکھنے میں آئے۔پارٹی اور کیژوئل ویئر، لان کے نت نئے ڈیزائن اور مشرق و مغرب کا حسیں امتزاج ایک ہی چھت تلے دیکھنے کو ملا۔بدلتے فیشن کے پہناووں، اور ریمپ پر قدم بڑھاتی ماڈلز کی کیٹ واک نےشو کو چار چاند لگا دیئے۔ہلکے اور شوخ رنگوں کا دلفریب ملاپ، ملبوسات میں شائقین کا اشتیاق بڑھاتا رہا۔فیشن ویک کی تیسری شام دلکش رنگ بکھیرتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.