21 اپریل 2015
وقت اشاعت: 18:5
’’جراسک ورلڈ‘‘کا نیا ٹریلر جاری، فلم 12 جون کو ریلیز ہو گی
جیو نیوز - لاس اینجلس.......ڈائنا سور ایک بار پھر آرہے ہیں بڑی اسکرین پر راج کرنے کے لیے۔ ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ’’جراسک ورلڈ‘‘کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔ ’’جراسک ورلڈ‘‘کا شائقین فلم کا انتظار ختم ہونے والا ہے، فلم 12جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔