تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اپریل 2015
وقت اشاعت: 20:22

لاہور میں فیشن ویک، مشرق و مغرب کا حسین امتزاج

جیو نیوز - اہور.......لاہور میں چار روزہ فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات بدلتے فیشن کا پتہ دیتے رہے ۔ جگمگاتے، رنگ برنگے پیرہن اور چاند چہروں کے جلوے۔ یہ مناظر ہیں ایکسپو سنٹر لاہور میں جاری فیشن ویک کے۔پارٹی اور کیزول ویئر، لان کے نت نئے ڈیزائن اور مشرق و مغرب کا حسیں امتزاج ایک ہی چھت تلے دیکھنے کو ملا۔ بدلتے فیشن کے پہناوؤں اور ریمپ پر قدم بڑھاتی ماڈلز کی کیٹ واک نےشو کو چار چاند لگا دیئے۔ ہلکے اور شوخ رنگوں کا دلفریب ملاپ، ملبوسات میں شائقین کا اشتیاق بڑھاتا رہا۔ فیشن ویک کی تیسری شام دلکش رنگ بکھیرتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.