تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:4

سوات میں 3روزہ جشن بہاراں میلہ شروع

جیو نیوز - سوات........سوات میں 3روزہ جشن بہاراں میلہ شروع ہوگیا ہے۔ میلے میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں، جس میں سوات کی دستکاری، خشک میوہ جات اور فوڈز کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ میلے میں جہاں رنگ برنگے پھولوں کی نمائش نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے، وہاں روایتی موسیقی اور سوات لیویز کے بینڈ پر حاضرین جھوم اٹھے۔ میلے میں بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کا کہنا ہے کہ میلے کے انعقاد کا مقصد علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ میلہ 3دن تک جاری رہیگا جس میں ایک دن خواتین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ اس میلے میں جس طرح سوات کے عوام اور بچوں نے شرکت کی، وہ امن کی علامت ہے۔ 3روزہ میلے کا دوسرا روز صرف خواتین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، جشن بہاراں میلہ 23اپریل تک جاری رہیگا۔ میلے میں مختلف اسٹالز کیساتھ ساتھ موسیقی اور مشاعرے کا ابھی اہتمام کیا گیا ہے۔ میلے میں شرکت کے لیے مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کی بھی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.