22 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:32
اینیمیٹڈ فینٹسی فلم"دی لٹل پرنس"کانیا ٹریلر ریلیز
جیو نیوز - نیویارک......فرانس کی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فینٹسی فلم"دی لٹل پرنس"کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا ہے۔ہالی ووڈ کو اسپانج بوب اور کنگ فو پانڈا جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے ہدایتکار جارج اوسبورن کی یہ فلم1943ء کے مشہور ناول دی لٹل پرنس سے ماخوذ ہے۔ایٹم سومازشے اور دمتری راسم کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آئے ایک بچے کے گرد گھوم رہی ہے جو کسی خطے کا شہزادہ ہے۔اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کیلئے رلے اوسبورن ،راشیل میک ایڈمز،جیمز فرینکو،میریون کاٹیلارڈ،جیف برجز،بنیشیو ڈیل تورو،میکنزی فوئے اور رکی گریوس سمیت ہالی ووڈ کے کئی صفِ اول کے اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔80ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے والی فینٹسی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم دی لٹل پرنس پیراماؤنٹ پکچرزکے تحت رواں سال7اکتوبر کو فرانسیسی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔