24 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:4
ہالی وڈ فلم ’دی ایج آف ایڈالین‘ آج ریلیز ہوگی
جیو نیوز - ہالی وڈ.........ہالی وڈ کی رومانٹک ڈرامہ فلم ’دی ایج آف ایڈالین‘ آج ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ باکس آفس پر چوتھے ہفتے بھی ’فاسٹ اینڈ فیورس 7‘ کا راج برقرار رہے گا۔ نارتھ امریکن باکس آفس پر تیز رفتار کاروں اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم ’فیورس 7‘ نے قبضہ جما لیا۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بھی اس فلم کا راج برقرار رہے گا اور یہ فلم مزید 1کروڑ 70لاکھ ڈالر کما لے گی۔ فاسٹ اینڈ فیورس 7 دنیا بھر میں پہلے 3ہفتوں کے دوران 1ارب 10کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔ ہالی وڈ کی رومانٹک ڈرامہ فلم ’دی ایج آف ایڈالین‘ آج ریلیز کی جا رہی ہے۔ توقع کی جارہی ہے یہ فلم ویک اینڈ تک 3دن میں 1کروڑ ڈالر یا اس سے زیادہ کما لے گی، جبکہ سنسنی سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم ’ایکس ماکینا‘ 30سے 40لاکھ ڈالر بزنس کرسکتی ہے۔