24 اپریل 2015
وقت اشاعت: 7:15
ایشوریا رائے مشکل میں،نسل پرستی کا الزام لگ گیا
جیو نیوز - ممبئی....... سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے پرنسل پرستی کا الزام لگ گیا۔ کمزور،لاغر اور غلام بچےکی تصویرکے ساتھ اشتہاری مہم میں نظر آئیں۔اشتہار دیکھ کربچوں کے حقوق کی تنظیمیں آگ بگولہ ہوگئیں جس کے بعد معروف جیولرز کو معافی مانگنی پڑی۔بچن گھرانے کی بہوکا ایک اشتہار ان کے لئے پریشانی کا باعث بن گیا۔زیورات کے اشتہار میں ایشوریا رائے کو کمزور،لاغر اور غلام بچے کی تصویرکے ساتھ دیکھ کر بچون کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظمیں سابق ملکہ حسن پر بھڑک اٹھیں۔خط لکھ کراکتالیس سال کی ایشوریا رائے بچن پرنسل پرستی کا الزام لگا دیا۔اشتہار میں خوبصورت اور حسین اداکارہ کو دھوپ سے بچانے کے لئِے ایک ننگ دھڑنگ بچہ ان کی پشت پر چھتری لئے کھڑا دکھائی دے رہا تھا۔احتجاج کی شدت دیکھ کر معروف بھارتی جیولرز نے سوشل میڈیا پرجذبات مجروح ہونے پر لوگوں سے معافی مانگی اور اشتہار سے بچے کی تصویر کو نکالنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔زیورات کی اشتہاری مہم کے تحت پہلا اشتہار سترہ اپریل کو بھارت بھر میں شائع ہواتھا جس کے بعد سوشل میڈیا میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا۔