تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 اپریل 2015
وقت اشاعت: 13:1

ایکشن فلم "دی ٹرانسپورٹرری فیولڈ" کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیو یارک...........ایکشن، کرائم اور تھرل سے بھرپور فلم "دی ٹرانسپورٹرری فیولڈ" کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہالی وڈ کی ایکشن فلم سیریز دی ٹرانسپورٹر فرنچائز کی آنے والی فلم کی کہانی بھی فرینک نامی ذہین اور ماہر ڈرائیور کے گِرد گھوم رہی ہے، فرینک کو بہترین معاوضے کے بدلے ایک خطرناک ٹاسک سونپ دیا جاتا ہے جسے وہ اپنی جان پر کھیل کر پورا کرتا ہے۔ 40 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی یہ فلم رواں سال 4 ستمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.