25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 19:15
عاطف اسلم کا پونے میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا
جیو نیوز - نئی دہلی......پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بھارت میں ہونے والا کانسرٹ ہندو انتہا پسندوں کی انتہاپسندی کی نذر ہونے سے عاطف اسلم کے لاکھوں شائقین مایوس ہوگئے۔ پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی شہر پونے میں آج ہونے والا کانسرٹ ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے، کانسرٹ کے منتظم جو پاکستانی گلوکار کی پرفارمنس سے کروڑوں روپے کمانے والے تھے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد فوراً بھارت کے محب وطن شہری بن گئے اور اپنے ملک میں دشمن ملک کے گلوکار کا کانسرٹ ملتوی کرنے اور ہزار سے زائد فروخت ہوئے ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔