29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 0:35
انوشکا اور رنبیر کی نئی فلم ’’بومبے ویلوٹ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - بالی وڈ........فلم ’پی کے‘ کے بعد انوشکا شرما نظر آئیں گی، بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ فلم بومبے ویلوٹ میں، فلم کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، ممبئی میں ہوئی تقریب میں فلم بومبے ویلوٹ کی کاسٹ نے شرکت کی، ،تقریب میں فلم کا دوسرا ٹریلر جاری کیا گیا۔ فلم میں 1960 کے ممبئی کو موضوع بنایا گیا ہے، فلم میں رنبیر باکسر، انوشکا گلوکارہ اور کرن جوہر منفی کردار میں نظر آ ئیں گے، فلم 15مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔