تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:4

ممبئی :بالی ووڈ فلم ’’پیکو‘‘ کی تعارفی تقریب

جیو نیوز - ممبئی........ممبئی میں منعقد کی گئی بالی ووڈ فلم ’’پیکو‘‘ کی تعارفی تقریب،بگ بی کہتے ہیں فلم دیکھنے جائیں فیملی کے ساتھ،با پ بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی فلم پیکو 8 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔ بالی ووڈ فلم پیکو کی ریلیز میں بس اب پانچ دن رہ گئے ہیں، فلم کی اسٹار کاسٹ ان دنوں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں، ممبئی میں ایک تعارفی تقریب میں عرفان خان ، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن نے بھی شرکت کی ، عرفان خان کا کہنا تھا کہ انہیں دیپیکا کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا، اس موقع پر بگ بی نے مداحوں کو پیغام دیا کہ وہ فیملی کے ساتھ فلم پیکو دیکھنے ضرور آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.