تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:4

فواد خان کی کامیابی کا سفر جاری ، ’’مائی پنجابی نکاح ‘‘سائن کرلی

جیو نیوز - ممبئی.......پاکستانی ہیرو فواد خان کا بالی وڈ میں کامیابی کاسفر جاری ہے۔ ہدایت کارسہیل خان کی فلم"مائی پنجابی نکاح"سائن کر لی ہے۔بالی وڈ میں فلم خوبصورت سے فلمی سفر کا آغاز فلم فئیر ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار فواد خان پر قسمت کی دیوی مہربان ہے ۔ سلمان خان کے بھائی سہِیل خان نے انہیں اپنی اگلی فلم "مائی پنجابی نکاح" میں سائن کر لیا ہے ۔ فلم شوٹنگ دو ہزار پانچ میں ہونا تھی، اور مرکزی کرداروں کے لیے سلمان خان اور کرینہ کپور کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن فلم کی عکس بندی شروع نہ ہو سکی تھی ۔ فواد خان کے پاس دو مزید فلمیں ہیں جن میں کپور اینڈڈ سنز اور ‘Battle of Bittora’شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.