4 مئی 2015
وقت اشاعت: 10:4
بالی وڈ کوئن کنگنا رناوت کو نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا
جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بہترین اداکاری پر نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا،جبکہ اداکار ششی کپور بیماری کے باعث دادا صاحب پھالکے ایوارڈ وصول نہ کر سکے۔نئی دلی میں باسٹھ ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی کے ساتھ وزیراطلاعات ونشریات ارون جیٹلی بھی شریک ہوئے،بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی فلم کوئن کے لیے بہترین اداکاری پرایوارڈ دیا گیا،اداکار دھنش کو بہ بطور پروڈیوسردو ایوارڈز ملے۔لیجنڈ اداکار ششی کپور گردے میں تکلیف کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوسکے جس کے بعد ممبئی میں انہیں خصوصی طور پر علیحدہ تقریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔