تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 مئی 2015
وقت اشاعت: 13:32

گلوکارہ حمیرا ارشد کی شوہر کے الزامات کی تردید

جیو نیوز - لاہور..........گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہر احمد بٹ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے، پریس کانفرنس میں کہا جو کچھ تھا بیٹے اور شوہر کے لیے ہی تھا ، وہ سمجھتا تو سہی ، احمد بٹ پر بچہ چھیننے اور تشدد کے بھی الزامات لگائے۔ احمد بٹ نے اب سے چند روز قبل اپنی بیوی گلوکارہ حمیرا ارشد پر جان سے مارنے سمیت کئی الزامات لگائے ، آج حمیر ا ارشد اپنا کیس لے کر میڈیا کے سامنے آئیںاور ان الزامات کا دفاع کیا، شوہر کی بے اعتنائی پر وہ آبدیدہ بھی ہوگئیں۔ حمیرا ارشد نے شوہر احمد بٹ کو پیسے دینے کی رسیدیں اور جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق دستاویزات بھی میڈیا کو دکھائیں۔انھوں نے اس الزام کو بھی غلط قرار دیا کہ وہ سب کچھ امریکا امیگریشن کے لیے کر رہی ہیں۔ حمیرا ارشد نے الزام لگایا کہ احمد بٹ نے ان کے بیٹے کو چار روز ان سے الگ رکھا،اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بھی وہ آنسوؤں کو روک نہ سکیں۔ گلوکارہ نے اپنے شوہر پر تشدد کرنے کا بھی الزام لگایا۔ حمیرا ارشد نے کہا جو کچھ ان کے پاس تھا وہ شوہر اور بیٹے کا ہی تھا، پر احمد بٹ کی آنکھوں پر لالچ کا پردہ پڑگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.