تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 مئی 2015
وقت اشاعت: 14:20

فلم "دل دھڑکنے دو"کے گانے نے دھوم مچا دی

جیو نیوز - ممبئی........اداکار رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا کی فلم "دل ڈھرکنےدو"کا گانا "گلاں گوڑیاں"بالی ووڈ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،کیوں کہ یہ گانا صرف پانچ منٹ میں فلمایا گیا ہے۔ ہدایت کارہ ذویا اختر کی آنے والی فلم "دل دھڑکنے دو"کے اس گانے نے بالی ووڈ میں دھوم مچا دی ہے،فلم کا ریلیز ہونے والا یہ پہلا گانا صرف پانچ منٹ میں فلمایا گیا ہے۔ گانے کے کوریو گرافر باسکو سیزر اور چارلس ہیں،ذویا کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی کوششوں کے بغیر یہ ناممکن کام ممکن نہ تھا۔پنجابی گھرانے کے گرد گھومتی اس فلم میں انیل کپور، پریانکا چوپڑا، رنویر سنگھ، انوشکا شرما اورفرحان اختراہم کردار ادا کررہے ہیں،فلم پانچ جون کو سینما گھروں کی زینت بنےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.