5 مئی 2015
وقت اشاعت: 18:4
آرنلڈ شوارزنیگرکی نئی فلم "میگی"کا نیاکلپ جاری
جیو نیوز - نیویارک....... ہالی ووڈ ہیرو آرنلڈ شوارزنیگرکے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ خوفناک مناظر سے بھرپور ڈرامہ فلم میگی(Maggie) کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔ہینری ہابسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مڈ ویسٹ نامی ایک نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک پر اسرار موذی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد ایک خوفناک بلاء کا روپ دھار لیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں اداکار آرنلڈ شوارزنیگراور ایبی گیل بریسلن کے علاوہ جوئیلی رچرڈسن،ایڈن فلاورز،کارسن فلاورز ،جے ڈی ایورمور،ریڈن گریئر اور ایشلے ہْڈسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔کولن بیٹس اور آرنلڈ شوارزانیگر کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم گولڈ اسٹار فلمز کے بینر تلے 8مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔