6 مئی 2015
وقت اشاعت: 9:32
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کئی تنازعات کا شکار رہے
جیو نیوز - ممبئی .....بالی وڈ کی ہر دل عزیز شخصیت سلمان خان اپنی زندگی میں کئی تنازعات کا شکار رہے۔ بالی وڈ کے دبنگ خان کے تنازعات کا سلسلہ فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں "کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوا،جب سلمان خان کالے ہرن کا غیر قانونی شکار کر کے مشکل میں پھنس گئے۔پھر 2002ء میں ان پر ممبئی میں فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھانے کا الزام لگا،اسی سال وہ سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کے عشق میں مبتلا ہوئے اورایشوریا نے ان پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا،معاملہ اتنا بڑھا کہ اداکاروویک اوبرائے نے ایشوریا کی حمایت میں سلمان خان کیخلاف پریس کانفرنس کرڈالی اور دبنگ خان سے جھگڑا مول لیا۔2008ء میں کترینہ کیف کی سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان شاہ رخ سے الجھ پڑے،دونوں کے درمیان بھڑکنے والی آگ گزشتہ برس سلمان کی بہن کی شادی پر ٹھنڈی ہوئی، جس میں دونوں اداکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔2010ء میں سلمان خان کا ممبئی میں ہوئے چھبیس گیارہ واقعے پر متنازع بیان سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کو صرف اس لئے اچھالا گیا کیوں کہ اس میں امیر لوگ نشانہ بنے۔یہ ہی نہیں گزشتہ برس سلمان خان سری لنکا کے صدارتی انتخابات کے دوران سابق صدر راجا پکسے کی حمایت کیلئے سری لنکا گئے تھے،جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔